سارک چیمبرز کی عمارت کی تعمیر جلد شروع کردی جائیگی افتخار علی

ایک ارب کا پلاٹ اور تعمیر کیلیے 35 کروڑ روپے حکومت نے دے دیے، باقی خود لگائینگے۔


Business Reporter April 05, 2013
ایف پی سی سی آئی آفس کی تعمیر مکمل، 2 ارب روپے لاگت آئی، صحافیوں سے بات چیت۔ فوٹو : ایکسپریس

KARACHI: 8 ممالک پر مشتمل علاقائی تنظیم سار ک کے چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کی 2 ارب روپے کی لاگت پر مشتمل جدید سہولیات سے آراستہ عمارت کی تعمیر کا آغاز جلد ہی اسلام آباد میں ہوجائے گا۔

اس عمارت کیلیے ایک ارب روپے کا پلاٹ حکومت سے مل چکا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے 35 کروڑ روپے بھی موصول ہوچکے ہیں ،باقی رقم ہم اپنے وسائل سے جمع کررہے ہیںاور عنقریب اس عمارت کی تعمیر کا آغاز کردیا جائیگا۔ یہ انکشاف سارک چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار علی ملک نے فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ سارک چیمبر آف کامرس کی بلڈنگ کی تعمیر سے سارک ممالک کے بزنس مین اور سرمایہ کار پاکستان کا رخ کرینگے۔

5

اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے کیپٹل آفس کی تعمیر بھی اسلام آباد میں مکمل کرلی گئی ہے جس پر بھی مجموعی طور پر 200 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، بزنس مین پینل کی لیڈرشپ باتوں پر نہیں بلکہ کام پر یقین رکھتی ہے اور طارق سعید کی سربراہی میں ہم نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں،ہماری کوشش ہے کہ ذہین نوجوان تاجروں کو آگے لائیں اور انکی تربیت کریں تاکہ وہ مستقبل میں ایف پی سی سی آئی کی باگ ڈور سنبھال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تاجر برادری متحدہ اور متفق ہوکر فیصلے کرے اور ایسی ایماندار اور باصلاحیت قیادت کو آگے لاتے جو ملک کے معاملات کو درست طور پر چلا سکیں،اس کیلیے ضروری ہے کہ تاجر، صنعتکار اور سرمایہ کار ڈرائنگ رومز میں الیکشن نتائج سننے یاملک میں تفریحی مقامات اور بیرون ممالک جانے کے بجائے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کو ترجیح دیں کیونکہ اس وقت ملک کو ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جو ملکی معاشی صورتحال کو مستحکم بنا سکیں اورملک کے عوام اور صنعتوں کو بجلی،گیس دے سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں