600 کی کمی سے سونا 58300 روپے فی تولہ ہوگیا

فی تولہ چاندی کی قیمت30 روپے کمی سے970 روپے ہوگئی۔


Business Reporter April 05, 2013
فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر49971 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت27 ڈالر کی کمی سے1545 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں بالترتیب 600 روپے اور514 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر58300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر49971 روپے ہوگئی اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت30 روپے کمی سے970 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت25.72 روپے کی کمی سے831.42 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں