ٹنڈوالٰہیار بدامنی کا گڑھ بن گیا پولیس کی پراسرار خاموشی
لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، نوسربار بھی سرگرم
ٹنڈوالٰہیار میں لوٹ مار کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ، مسلح ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 3 مسلح افرادنے اکرم کالونی کے رہائشی فرحان عباسی کو یرغمال بناکر 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیے، دوسری واردات میں پھلوں کے بیوپاری ابراہیم کالونی سے فروٹ منڈی جارہے تھے کہ گھر سے چند قدم کے فاصلے پر نامعلوم افراد نے ان سے 20 ہزار روپے، موبائل فون چھین لیا۔
جبکہ کھتری محلے کے رہائشی محمد حسین کمبوہ کو اس کے گھر کے دروازے پر نامعلوم مسلح افراد نے کنپی پر ریوالور رکھ کر تمام رقم اور موبائل فون اور قیمتی گھڑی چھین لی۔ منصور کالونی میں واقع ندیم ولد اسحاق کے گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے 12 تولے سونا، 2 لاکھ روپے و دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔
چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے علاوہ 2 نوسرباز لڑکیاں میرپورخاص روڈ پر ٹیوب ویل کی دکان میں موجود 4 افراد سے قیمتی سامان اور ہزاروں روپے بٹورکر فرار ہوگئیں، مذکورہ تمام واقعات میں پولیس کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔