کرکٹ میں نوبال کے نئے قانون کا 30 اپریل سے اطلاق

بولر کے نان اسٹرائیک اسٹمپس سے ٹکرانے پر گیند کو تسلیم نہیں کیا جائے گا


Sports Desk April 05, 2013
بولر کے نان اسٹرائیک اسٹمپس سے ٹکرانے پر گیند کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بولر کے نان اسٹرائیک اسٹمپس سے ٹکرانے کو نو بال قرار دینے کا قانون متعارف کردیا۔

آئی سی سی کی نئی پلیئنگ کنڈیشن کا ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں اطلاق 30 اپریل سے ہوگا، اس کے تحت پہلا ون ڈے 3 مئی کو زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا،اس سے قبل گیند کرنے کے دوران بولر کے نان اسٹرائیک اسٹمپس سے ٹکرانے پر ڈیڈ بال قرار دی جاتی تھی مگرکرکٹ قوانین کے سرپرست ادارے ایم سی سی نے اسے 31 اکتوبر سے نوبال قرار دینے کا فیصلہ کیا تاہم آئی سی سی نے پانچ ماہ قبل ہی اس پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

5

واضح رہے کہ اس قانون کی زد میں براہ راست انگلش بولر اسٹیون فن آئیں گے، ان کی گیند کرنے کے دوران اسٹمپس سے ٹکرانے کی پرانی عادت اور کئی بار ان کی سرزنش ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں