مکی آرتھر نے عثمان شنواری کی بڑی غلطی کو چھوٹا سا تجربہ قرار دیدیا

عثمان شنواری ڈریسنگ روم میں اپنی غلطی پر مغموم نظر آئے،مکی آرتھر


Sports Desk March 13, 2018
عثمان شنواری ڈریسنگ روم میں اپنی غلطی پر مغموم نظر آئے،مکی آرتھر۔ فوٹو: فائل

کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے عثمان شنواری کی بڑی غلطی کو چھوٹا سا تجربہ قرار دیدیا۔

کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے اننگز کی آخری گیند نوکرکے لاہور قلندرز کو میچ میں واپسی کا موقع دینے والے پیسر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فتح اور شکست کے قطع نظر ایک شاندار میچ ہوا،ٹورنامنٹ کی مقبولیت میں اضافے کیلیے اسی طرح کے سنسنی خیزمقابلوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان شنواری ڈریسنگ روم میں اپنی غلطی پر مغموم نظر آئے، میرے خیال میں اس معاملے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،دباؤ میں بولنگ کا ایک اچھا تجربہ ان کو حاصل ہوا جو آئندہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کام آئے گا، انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ ایونٹ سے پاکستان کو مستقبل کیلیے بہتر ٹیلنٹ حاصل ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔