عمرگل نے گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرلی

اگلے میچ میں ایکشن میں نظر آنے کے لیے تاب ہوں، عمر گل


March 13, 2018
اگلے میچ میں ایکشن میں نظر آنے کے لیے تاب ہوں، عمر گل، فوٹو: فائل

ملتان سلطانز کے پیسر عمرگل نے گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ کوئٹہ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگیا تھا لیکن اب مکمل رن اپ کے ساتھ بولنگ کررہا ہوں، میں اگلے میچ میں ایکشن میں نظر آنے کے لیے تاب ہوں۔

یاد رہے کہ ملتان سطانز کو پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے منگل کو اسلام آباد کے خلاف شیڈول میچ میں فتح درکار ہے۔ عمرگل نے ابھی تک پی ایس ایل میں ایک میچ ہی کھیلا اور بہترین بولنگ کرتے ہوئے 24رنز کے عوض 6 شکار کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔