ورلڈ کپ کوالیفائر افغانستان سپر سکس میں پہنچ گیا

ورلڈ کپ کوالیفائرز میں نیپال کی ہانگ کانگ پر 5 وکٹ کی فتح نے افغانستان کو سپر سکس رائونڈ میں پہنچا دیا۔

ویسٹ انڈیز نے نیدرلینڈز کو ڈک ورتھ لوئس پر 54 رنز سے شکست دے کر ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ورلڈ کپ کوالیفائرز میں نیپال کی ہانگ کانگ پر 5 وکٹ کی فتح نے افغانستان کو سپر سکس رائونڈ میں پہنچا دیا۔


پہلے گروپ کے اختتام پر ان تینوں ٹیموں کے 2،2 ہی پوائنٹس رہے تاہم افغان سائیڈ کو بہتر رن ریٹ کی وجہ سے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کا موقع ملا۔
اسی گروپ بی میں زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ ٹائی ہونے پر ٹاپ پوزیشن پائی جبکہ اسکاٹش سائیڈ رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر رہی، زمبابوے نے 210 رنز بنائے جبکہ آخری اوور میں اسی اسکور پر اسکاٹ لینڈ کی بھی پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی تاہم دونوں ٹیمیں اگلے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

ادھر گروپ اے میں ویسٹ انڈیز نے نیدرلینڈز کو ڈک ورتھ لوئس پر 54 رنز سے شکست دے کر ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا، آئرلینڈ نے یو اے ای کو 226 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر گروپ میں دوسری پوزیشن پائی۔ اماراتی ٹیم اتنی بڑی ناکامی کے باوجود تیسرے نمبر پر پہلے مرحلے کا اختتام کرنے کی وجہ سے سپر سکس میں پہنچ گئی۔
Load Next Story