پیٹرنز ٹرافی گریڈ2 نیوی کے عبدالسعد اور فضل سبحان کی سنچریاں

کسٹمز کے خلاف ٹیم کو92رنزکی برتری،سمیع اللہ نے 5 پلیئرز کو آئوٹ کیا


Sports Reporter April 05, 2013
کسٹمز کے خلاف ٹیم کو92رنزکی برتری،سمیع اللہ نے 5 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پیٹرنز ٹرافی گریڈ2 کرکٹ ٹورنامنٹ میں سہ روزہ میچز کے دوسرے روز نیوی نے عبدالسعد اور فضل سبحان کی سنچریوں سے تقویت پاتے ہوئے کسٹمز پر92 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کسٹمز نے 9وکٹ پر 264 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئرڈ کردی، جواب میں نیوی نے 4 وکٹ پر356 رنز بنا کر 92کی برتری حاصل کرلی، عبدالسعد156 اور فضل سبحان104رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے، سمیع اللہ نے89 رنز کے عوض 5 پلیئرز کوآئوٹ کیا۔ قائد اعظم پارک گرائونڈ کراچی میں پاک اسٹیل نے8 وکٹ پر335 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کی، جواب میں سعودی کرکٹ انٹرنیشنل کی ٹیم 148 پر4 وکٹیں گنوا چکی۔

12

یو بی ایل گرائونڈ کراچی میں سوئی سدرن گیس کے مقابل کے ای ایس سی نے اکبر رحمان کے90 اور جاوید منصور کے53 رنز کی بدولت پہلی باری میں 290 رنز بنائے، آصف ذاکر اور طارق ہارون نے 3،3 وکٹیں لیں، جواب میں سوئی گیس نے31 پر 2 وکٹیں گنوا دیں، دونوں پلیئرز کو ارون لال نے ٹھکانے لگایا۔ پنڈی اسٹیڈیم میں پی ٹی وی کیخلاف سی ڈی اے کی ٹیم 272 پر آئوٹ ہوگئی، جمال انور نے95 اور مزمل ناظم نے 84 رنز اسکور کیے، محمد عباس 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، جواب میں پی ٹی وی نے196 پر8 وکٹوں کا نقصان اٹھا لیا، محمد اعظم خان نے4 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔ خیابان امین گرائونڈ لاہور میں کسٹمز نے ایچ ای سی کے پہلی اننگز میں309 رنز کے جواب میں وحید احمد کے ناقابل شکست 127 رنز سے تقویت حاصل کرتے ہوئے 7 وکٹ پر350 رنز بنا لیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں