افغانستان میں امن کیلیے پاک چین اور روس تعاون پر اتفاق

سہ فریقی مذاکرات چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہوئے، شنگھائی تعاون تنظیم کی ہر ممکن مدد کیا جائیگا، بیجنگ میں مذاکرات

سہ فریقی مذاکرات چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہوئے، شنگھائی تعاون تنظیم کی ہر ممکن مدد کیا جائیگا، بیجنگ میں مذاکرات فوٹو فائل

پاکستان، چین اور روس نے افغانستان سمیت پورے خطے کے استحکام اور مل کر کام کرنے اور مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اتفاق رائے افغانستان کے حوالے سے چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں کیے گئے ہیں، مذاکرات کی سربراہی چینی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے محکمہ ایشیا امور کررہے تھے جبکہ روس کے افغانستان میں نمائندہ خصوصی ضمیر کابولاف اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ سید ابن عباس پاکستان کی نمائندگی کے طور پر موجود تھے۔




تینوں فریقین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ افغانستان میں مفاہمتی وامن عمل کو آگے بڑھانے اور خطے میں سیکیورٹی استحکام کیلیے ملکر کام کیا جائے گا، شنگھائی تعاون تنظیم کی ہر ممکن مدد کرنے انسداد دہشتگردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے استنبول میں ہونے والی عالمی کانفرنس کے تناظر میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story