سردار نبیل گبول کی دہری شہریت چیلنج کردی گئی

متحدہ کے امیدوار کے پاس سلطنت عمان کی شہریت موجود ہے،حریف امیدوارکا دعویٰ


Staff Reporter April 05, 2013
دہری شہریت ثابت کرسکتا ہوں،نبیل گبول کے پاسپورٹ کی کاپی موجود ہے،جان محمد فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی نشست این اے 248 سے جماعت اسلامی کے امیدوار جان محمد نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے اپنے حریف امیدوار نبیل گبول کی دہری شہریت کو ریٹرننگ افسر کے سامنے چیلنج کردیا۔

انھوں نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار نبیل گبول نے سلطنت عمان کی شہر یت بھی حاصل کر رکھی ہے،انھوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ میرے پاس نبیل گبول کی دہری شہریت ثابت کرنے کے لیے ان کے پاسپورٹ کی کا پی موجود ہے۔



جس سے یہ ثابت ہوجائے گا کہ نبیل گبول کے پاس دہری شہریت ہے، واضح رہے کہ نبیل گبول متعدد بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں اور اپنی مدت پوری کرنیوالی آخری اسمبلی میں بحیثیت رکن موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں