اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس پی ایس ایل تھری سےآؤٹ

اگرچہ رومان کی حالت میں بہت بہتری آئی ہے لیکن ان کا گھٹنا بولنگ کرتے ہوئے زیادہ وزن نہیں برداشت کرسکتا،ڈاکٹرز


Sports Desk March 13, 2018
ٹورنامنٹ کے باقی میچز میں فرنچائز کو پیسر کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی،فوٹو:فائل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس پی ایس ایل تھری سے باہر ہوگئے جب کہ ٹورنامنٹ کے باقی میچز میں فرنچائز کو پیسر کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

رومان رئیس ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے سلپ ہوئے تو ان کا گھٹنا زمین سے ٹکراگیا اور شدید زخمی ہونے کے سبب ان فٹ ہو گئے،انہیں اسٹریچر پر ڈال کے میدان سے باہرلےجایا گیا تھا جہاں وہ زیرِ علاج رہنے کے بعد امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ صحتیاب ہو کر جلد ٹیم کا حصہ بن جائیں گے لیکن انہیں میدان میں اتارے جانے کا خطرہ مول لینے سے گریز کیا گیا ہے۔



یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا، جان ہیسٹنگز ان فٹ ہوکر ایونٹ سے باہر

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کے فزیو ایرل ایلکاٹ رومان کی چوٹ کا معائنہ کرنے والے مقامی اسپتال کے ڈاکٹر کےساتھ رابطے میں تھے اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اگرچہ رومان کی حالت میں بہت بہتری آئی ہے لیکن ان کا گھٹنا بولنگ کرتے ہوئے زیادہ وزن نہیں برداشت کرسکتا،ڈاکٹر کا مشورہ یہی ہے کہ رومان کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں