این مورگن نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو اسپتال سے ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 13, 2018
کراچی کنگز جوائن کرنے پر پرُجوش ہوں،این مورگن،فوٹو:فائل

کراچی کنگز کے لیےاچھی خبر یہ ہے کہ انگلش ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین این مورگن نےدبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جب کہ کپتان عماد وسیم کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیم کراچی کنگز کو انگلش بلے باز این مورگن نے جوائن کرلیا ہے،این مورگن دبئی پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ کراچی کنگز کو جوائن کرنے پر پرُجوش ہیں۔



جارحانہ مزاج بیٹسمین این مورگن کی ٹیم میں شمولیت سے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہوگی،بائین ہاتھ کے بیٹسمین این مورگن ٹی ٹوئنٹی کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں اور کئی مواقعوں پر وہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار بھی کراچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن

دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ، عماد وسیم کا لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران سر زمین سے ٹکرایا گیا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔