راولپنڈی میں آن لائن ٹیکسی کمپنی کا ڈرائیور دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل

بائیس فروری کو بھی اسلام آباد میں گاڑی چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک ڈرائیور کو قتل کردیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک March 13, 2018
پولیس نے مقدمہ درج كرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی . فوٹو : فیس بک

WASHINGTON DC: آن لائن ٹیکسی کمپنی کے ڈرائیور کو دوران ڈكیتی مزاحمت پر گولی مار كر قتل كر دیا گیا۔

جڑواں شہروں میں آن لائن ٹیكسی سروس كے ڈرائیورز کو لوٹنے اور دوران مزاحمت قتل کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آگیا ، تھانہ نصیر آباد کے قریب ایک ڈرائیور كو ڈكیتی كے دوران مزاحمت پر گولی مار كر قتل كر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پیش آیا، مقتول ڈرائیورسجاول امیر نے 12 مارچ کی رات 10 بجے کے قریب رائیڈ بک کی، حملہ آوروں نے 10 بج کر 35 منٹ پرسجاول سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی اورمزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مقتول سجاول کی لاش وہیں پھینک کر اس کی گاڑی، نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے چھینی گئی گاڑی چوہڑ چوک كے علاقے میں چھوڑدی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج كرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کےحوالےکردیا گیا ہے، مقتول ڈرائیور کی نماز جنازہ بھکر میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 22 فروری کو بھی 26 سالہ جنید کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں گاڑی چھیننے کے دوران مزاحمت پرقتل کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں