بوبی دیول کو ریس تھری کے بعد ایک اور بڑی فلم مل گئی

سلمان خان نے بوبی کو اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لویتری‘ میں بھی کاسٹ کیا ہے۔


ویب ڈیسک March 13, 2018
سلمان خان نے بوبی کو اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لویتری‘ میں بھی کاسٹ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

سلمان خان کے ساتھ فلم ریس تھری کرنے کے بعد قسمت کی دیوی بوبی دیول پر مہربان ہوگئی ہے کیوں کہ انہیں ایک اور بڑی فلم مل گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ساجد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی مشہور کامیڈی فلم 'ہاؤس فل' کے چوتھے سیکوئل میں بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جوکہ اکشے کمار کے ساتھ 7 سال بعد اسکرین پر نظر آئیں گے جب کہ فلم میں رتیش دیش مک بھی اپنی کامیڈی سے مداحوں کو محظوظ کریں گے، فلم 2019 میں دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



ناڈیاڈ والا گریںد سن کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ میں بوبی دیول کو فلم 'ہاؤس فل فور' میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہم ہاؤس فل کے سفر میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، کیا آپ اس حسین سفر کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ساجد خان کے ساتھ پہلی بار فلم کرنے والے بوبی دیول اس وقت سلمان خان کی فلم 'ریس تھری' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور بالی ووڈ کے سلطان نے انہیں اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'لویتری' میں بھی کاسٹ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔