سی پی این ای نے ایڈیٹرز صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی رابطہ کمیٹی قائم کردی

پریس ریلیز کے مطابق شاہین قریشی کو کمیٹی کا چیئرمین اور جاوید مہر شمسی کو ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔


Press Release April 05, 2013
پریس ریلیز کے مطابق شاہین قریشی کو کمیٹی کا چیئرمین اور جاوید مہر شمسی کو ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

RAWALAKOT: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے ایڈیٹرز، صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی رابطہ کمیٹی قائم کر دی ہے۔

سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل عامر محمود کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق شاہین قریشی کو کمیٹی کا چیئرمین اور جاوید مہر شمسی کو ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں خوشنود علی خان ، مہتاب خان، قاضی اسد عابد، سید سجاد بخاری، ڈاکٹر جبار خٹک، طاہر نجمی، پیر سفید شاہ، اویس اسلم علی، عمر مجیب شامی، مظفر اعجاز، وسیم احمد، طاہر فاروق، اسلم خان، ممتاز اے طاہر، نصیر ہاشمی، دردانہ شہاب، سید محمد منیر جیلانی ، زاہدہ عباسی، حامد حسین عابدی، اور عبدالرحمن منگریو شامل ہیں، سی پی این ای کمیٹی ایڈیٹرز ، صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے باہمی تعاون سے آزادی صحافت کو یقینی بنانے اور ملک بھر میں صحافیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے خلاف ایک مشترکہ پلیٹ فارم سے ان کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں