مرسی دورہ پاکستان میں الظواہری سے نہیں ملے ترجمان مصری صدر

صدرمحمد مرسی پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے القاعدہ تنظیم کے سربراہ ڈاکٹرایمن الظواہری سے 45 منٹ تک ملاقات کی تھی۔


INP April 05, 2013
صدرمحمد مرسی پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے القاعدہ تنظیم کے سربراہ ڈاکٹرایمن الظواہری سے 45 منٹ تک ملاقات کی تھی۔ فوٹو اے ایف پی

مصر کے صدرمحمد مرسی کے ترجمان نے ان میڈیارپورٹس کی سختی سے تردیدکی ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران صدرمرسی نے القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹرایمن الظواہری سے ملاقات کی تھی۔

جمعرات کوایک عرب ٹی وی چینل کے مطابق مصری صدارتی محل کے ترجمان عامرعمر نے ان اخباری رپورٹوں کی تردید کردی جن میں الزام عائد کیا گیا تھاکہ دورہ پاکستان کے دوران صدرمحمد مرسی نے القاعدہ تنظیم کے سربراہ ڈاکٹرایمن الظواہری سے 45 منٹ تک ملاقات کی تھی اور انھیں اسلام آباد سے کسی عرب ملک بالخصوص قطریا پھرصحرائے سینا یا مغربی صحرائی علاقوں میں بحفاظت منتقل کرنے کی پیشکش کی تھی۔

صدارتی ترجمان نے کہا کہ صدر مرسی نے پاکستان کا اعلانیہ دورہ کیاتھاجس کی آزاد میڈیا نے کوریج کی تھی۔مصری صدارتی ترجمان نے اخباری رپورٹوں کی واضح طور پر تردید کردی ہے کہ مصری صدرنے ڈاکٹرایمن الظواہری سے ملاقات کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |