برٹش ورژن آئی لینڈ میں مونس الٰہی کی خفیہ سرمایہ کاری

جارجیا کے صدرسمیت بھارت ، انڈویشیا اور ایران کے بڑے سیاستدان بھی شامل ہیں


Monitoring Desk April 05, 2013
جارجیا کے صدرسمیت بھارت ، انڈویشیا اور ایران کے بڑے سیاستدان بھی شامل ہیں ، فوٹو: فائل

برطانوی اخبار نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے سیاستدانوں کے برٹش ورژن آئی لینڈ میں سرمایہ کاری کا انکشاف کیا ہے۔

جس سے نیا پنڈورا باکس کھل گیاہے۔اخبار کے مطابق خفیہ سرمایہ کاری کرنے والوں میں پاکستان کے مونس الہیٰ، جارجیا کے صدر سمیت بھارت ، انڈونیشیا اور ایران کے بڑے بڑے سیاستدان شامل ہیں۔



رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مونس الٰہی نے اپنی کمپنی 2006 میں رجسٹر کرائی۔نجی ٹی وی کے مطابق مونس الہیٰ نے برٹش ورجن آئی لینڈ میں خفیہ سرمایہ کاری سے انکار کیا ہے۔ انھوں نے موقف اختیار کیاکہ اس کمپنی پر ان کا کوئی اختیار نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں