لاہور ائیرپورٹ سے دو غیر ملکی مسافروں کو ڈی پورٹ کردیا گیا

بے دخل کئے گئے مسافروں میں سے خاتون مسافر پرتگال جب کہ دوسرا شخص جنوبی افریقا سے آیا تھا


طالب فریدی March 14, 2018
ڈی پورٹ کیے جانے والے غیر ملکیوں میں ایک خاتون مسافر بھی شامل ہے فوٹو: فائل

علامہ اقبال ایئرپورٹ سے دوغیر ملکی مسافروں کو ویزا نہ ہونے کے باعث ڈی پورٹ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکےمطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن حکام نے پرتگال اورجنوبی افریقا سے آنے والے دوغیرملکی مسافروں کو دوبارہ واپس بھجوادیا ہے۔ بے دخل کئے گئے مسافروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔



ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس پاکستان میں داخل ہونے کا ویزا نہیں بلکہ چیمبرآف کامرس کے لیٹر تھے اور وہ بھی تحقیقات کے بعد جعلی نکلے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔