سینیٹ میں قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کونامزد کردیا

قائد حزب اختلاف کے لیے شیری رحمان کو 26 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہوگئی

سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے 20 ارکان ہیں اور انہیں فاٹا کے 6 سینیٹرز کی بھی حمایت حاصل ہے فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے نامزد کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کوسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرنامزد کردیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے شیری رحمان کی اپوزیشن لیڈر نامزدگی کے بعد پارٹی نے مطلوبہ حمایت کے حصول کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔


104 رکنی ایوان میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 20 ہے جب کہ فاٹا کے 6 سینیٹرز نے بھی اپوزیشن لیڈرکے لئے شیری رحمان کی حمایت کرتے ہوئے ریکوزیشن پردستخط کر دیئے ہیں اور فاٹا کے تعاون کے بعد شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر کے لیے 26 سینیٹرز کی حمایت مل گئی۔

 
Load Next Story