پنجاب اسمبلی تعلیمی اداروں میں ڈانس پارٹیوں پر پابندی کی قرارداد منظور
ڈی جے نائٹس سے طلبا و طالبات بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں، قرارداد
LOS ANGELES:
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں ڈی جے نائٹس کیخلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ اعجاز احمد نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں رات گئے ہونے والی رقص و سرور کی محفلوں ڈی جے نائٹس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: درس گاہوں سے رقص گاہوں تک
قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں مغربی ثقافت کو فروغ دیا جارہا ہے، ڈی جے نائٹس سے طلبا و طالبات بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔