لیاری کے حوالے سے تشویش ہے امن کا قیام ترجیحی ہےزاہد قربان

کراچی کے حالات 7دن میں درست نہیں ہوسکتے،بھٹو پرسیمینار اورمیمن فیڈریشن کی تقریب سے خطاب


Staff Reporter April 05, 2013
کراچی:نگراں وزیراعلیٰ زاہد قربان علوی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر سیمینار سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے کہا ہے کہ کراچی کے سالہا سال سے بگڑے حالات کو 2 یا 7دن میں درست نہیں کیا جاسکتا۔

لیاری کے حوالے سے ہمیں بھی تشویش ہے اور اس سلسلے میں پولیس اور رینجرز کو مکمل اختیارات دے دیے گئے ہیں، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو روزانہ کی بنیاد پر ہدایات جاری کی جارہی ہیں، شادی سے قبل تھلیسمیا کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کا آرڈیننس جلد جاری کردیا جاے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان میمن فیڈریشن کے تحت منعقدہ چھٹی سالانہ نمائش بعنوان '' خوشحالی کا وژن '' کی افتتاحی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کیا۔

یہ نمائش آج (جمعہ )سے7 اپریل تک ایکسپو سینٹرکراچی میں جاری رہے گی ، تقریب سے آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر عبدالعزیز میمن، نگراں صوبائی وزیر برائے زکو و عشر خالد لطیف، عبدالغنی بھنگڑا اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب، سابق مشیر زبیر موتی والا، جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی، ایچ ایم شہزاد اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ نگراںوزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کی ذمہ دار نگراں حکومت نہیں بلکہ یہ حالات سالہا سال سے خراب ہیں اور انہیں ٹھیک کرنے میں 2 یا 7 روز نہیں بلکہ زیادہ وقت درکار ہوگا۔

11

انھوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری تمام تر توجہ کراچی سمیت صوبے بھی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ آج مجھے اس تقریب میں آکر فخر محسوس ہورہا ہے کیونکہ پاکستان بنانے اور اس کو مضبوط بنانے میں میمن اور گجراتی قوم کو کردار قابل تحسین ہے۔

انھوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ ملک میں ایسا قانون بنے کے اس ملک کا وزیر خزانہ کوئی میمن ہو تاکہ یہ ملک معاشی طور پر ترقی کرسکے ، آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر عبدالعزیز میمن نے کہا کہ میمن فیڈریشن 72سے 73 میمن جماعتوں کا ایک گلدستہ ہے جو اس ملک میں سماجی خدمات بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جو کام کررہی ہے ۔دریں اثنا نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ باالخصوص کراچی میں امن وامان کے لیے پولیس اوررینجرزکوفری ہینڈدیا ہے، حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے اورکراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔

یہ ضروری نہیں پیپلزپارٹی جوائن کرکے ہی ذوالفقارعلی بھٹو کی تعریف کی جائے۔یہ بات انھوں نے مقامی ہوٹل میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو لا یونیورسٹی کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پرمنعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 11 مئی 2013 ء کولوگ بلا خوف وخطر پولنگ اسٹیشن جاکر ووٹ ڈالیں گے سب کو تسلی رکھنا چاہیے کیونکہ میں غیرجانبدار جج رہا ہوں اور جانتا ہوں کہ انصاف کیسے کرتے ہیں۔ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کی شخصیت سے وہ بہت زیادہ متاثر ہوئے ۔ شہید بھٹو کی دانشمندی اور دور اندیشی کے علاوہ ان میں کمال فہم و فراست تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں