ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل

نصراللہ گھمن اور ان کےساتھیوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک March 14, 2018
نئے پاکستان کی تعمیر کی منزل ان شاءاللہ قریب ہے، عمران خان،فوٹو:پی ٹی آئی

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رضا نصراللہ گھمن نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

فیصل آباد سے ایک اور مسلم لیگ(ن) رکن اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی کے موجودہ رکن رضا نصر اللہ گھمن نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف جوائن کرلی۔

رضا نصر اللہ گھمن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر رضا نصر اللہ نے کہا کہ ووٹ کی حرمت کیلیے 126 روز کا دھرنا سیاسی تاریخ کا سنہری باب ہے جب کہ پنجاب میں عوام تبدیلی کیلیے مکمل طور پرتیارہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج پی ٹی آئی میں شامل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نصراللہ گھمن اور ان کے ساتھیوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں، نئے پاکستان کی تعمیر کی منزل ان شاءاللہ قریب ہے، ملک بھر میں خصوصاً پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں جب کہ عوامی رابطہ مہم کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |