کلثوم نوازکی کزن نوازشریف کیخلاف الیکشن لڑیں گی

اے پی ایم ایل نے ٹکٹ دیا ہے ،نوازشریف کی ضمانت ضبط کرادونگی،جھاراکی اہلیہ کادعویٰ


INP April 05, 2013
اے پی ایم ایل نے ٹکٹ دیا ہے ،نوازشریف کی ضمانت ضبط کرادونگی،جھاراکی اہلیہ کادعویٰ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن ) کے صدر نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی فرسٹ کزن بیگم سائرہ بانو نے سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے قائد پرویز مشرف سے ملاقات کرکے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے120 سے اپنے بہنوئی نوازشریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کااعلان کیاہے۔

پرویزمشرف کی طرف سے ان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اے پی ایم ایل ذرائع کے مطابق سائرہ بانو نے سابق صدر سے ان کے فارم ہائوس پر ملاقات کرکے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

15

سائرہ بانو نے اس موقع پر کہاکہ وہ آل پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے حلقہ این اے120 سے نوازشریف کا مقابلہ کرکے ان کی ضمانت ضبط کرادیںگی۔ بیگم سائرہ بانو برصغیر پاک وہند کے معروف گاماپہلوان کی پوتی، بھولوپہلوان کی بیٹی اور جھاراپہلوان کی اہلیہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں