ایبٹ آباد پرویز مشرف کی گرفتاری کیلیے دائردرخواست خارج

سیشن عدالت میں حساس ادارے کے ملازم کے اغواکیس میں دائرکی گئی تھی


INP April 05, 2013
یہ لاپتہ افرادکے کیس کا درست پلیٹ فارم نہیں ہے ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کا موقف. فوٹو: فائل

لاہور: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد نے حساس ادارے کے ملازم عتیق الرحمن اغواکیس میں سابق صدرپرویزمشرف کی گرفتاری کیلیے دائردرخواست خارج کردی۔

یہ درخواست اقبال ایڈووکیٹ نے دائرکر رکھی تھی ۔ جمعرات کودرخواست قابل سماعت ہونے کے حوالے سے اقبال ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ عتیق الرحمن کو 24 جون 2004ء کواغوا کیاگیاتھا۔ مقدمہ بھی درج ہے لہذا عدالت سابق صدر پرویزمشرف کوگرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے.

16

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر فخرالاسلام نے موقف اختیارکیا کہ لاپتہ افرادکا کیس پہلے ہی فیڈرل جوڈیشل کمیشن سن رہا ہے جبکہ صوبائی سطح پرصوبائی ٹاسک فورس لاپتہ افراد کا کیس سن رہی ہے لہذا فاضل عدالت درخواست خارج کرے یہ درست پلیٹ فارم نہیں ہے کہ سابق صدرکے خلاف کیس سن سکے۔جس پرعدالت نے مختصر فیصلہ جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں