
ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلیںڈ کے ایک روزہ ٹیم کے کپتان این مورگن نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلیے پاکستان جانے کے بجائے فیملی کے ساتھ وقت گزاروں گا کیوں کہ دسمبر سے سفر کر رہا ہوں جب کہ پاکستان میں گزشتہ سال پی ایس ایل فائنل کافی مثبت تھا لیکن میں پاکستان کھیلنے نہیں جاؤں گا۔
کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے این مورگن نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور اس کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے جب کہ اُمید ہے جلد پوری کرکٹ پاکستان میں ہوگی۔
واضح رہے کہ این مورگن نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک ایک میچ بھی نہیں کھیلا کیوں کہ انہوں نے کل ہی اپنی ٹیم کراچی کنگ کو جوائن کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔