نیشنل ٹیکس نمبرنہ رکھنے والے امیدواروں کی تعداد 8675 ہوگئی

الیکشن کمیشن کی طرف سے جانچ پڑتال کیلیے مجموعی طورپر17 ہزارانتخابی امیدواروں کے کاغذات موصول ہوئے, ایف بی آرذرائع

الیکشن کمیشن کی طرف سے جانچ پڑتال کیلیے مجموعی طورپر17 ہزارانتخابی امیدواروں کے کاغذات موصول ہوئے, ایف بی آرذرائع فوٹو: فائل

ایف بی آرکو تصدیق کیلیے موصول ہونے والے انتخابی امیدوارکے کاغذات کی اسکروٹنی کے دوران نیشنل ٹیکس نمبر نہ رکھنے والے امیدواروں کی تعداد بڑھ کر8675 ہوگئی۔


ایف بی آرذرائع نے بتایا کہ اب تک الیکشن کمیشن کی طرف سے جانچ پڑتال کیلیے مجموعی طورپر17 ہزارانتخابی امیدواروں کے کاغذات موصول ہوئے جن کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے جبکہ جن انتخابی امیدواروں کے ٹیکس سے متعلقہ کاغذات اور اثاثہ جات و آمدنی کے بارے میں تفصیلات کی جانچ پڑتال کی گئی ہے ان میں سے اب تک 8 ہزار675 چھ انتخابی امیدوارایسے سامنے آئے ہیںجنھوں نے ٹیکس کی مد میں ابھی تک ایک پیسہ بھی جمع نہیں کرایاہے اوران کے پاس این ٹی این نمبرتک نہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story