شام میں جھڑپیں دھماکے میں 3 ترک فوجی جاں بحق
جندرس کے علاقے میں تلاشی کے دوران دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے 2 ترک فوجی شہید جبکہ تیسرا جھڑپ میں جاں بحق ہوا۔
ترک مسلح افواج کا کہنا ہے کہ جندرس علاقے میں تلاشی کے دوران ایک دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی شہید ہو گئے۔
ترک نشریاتی ادارے نے مسلح افواج کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عفرین میں جاری شاخ زیتون آپریشن کے دوران تلاشی میں ایک دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں2 ترک فوجی میں سے ایک فوجی شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
دوسری جانب ضلع آعرے کی تحصیل دوع بیاضیت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک فوجی زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا جبکہ ترک فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی مخالفین کے ساتھ ملکر شام کے شمالی شہر عفرین کا محاصرہ کر لیا ہے۔
ترک فوج کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نے شامی مخالفین کے ساتھ ملکر شام کے شمالی شہر عفرین کا محاصرہ کر لیا ہے، اپنی جنوبی سرحد کے قریب کرد باغیوں کیخلاف یہ ترک فوج کی جاری کارروائی میں ایک بڑی پیشرفت ہے، فوج کے مطابق اس نے انتہائی اہمیت کے حامل بعض مقامات پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔