پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹس کیلئے شائقین کی لمبی قطاریں

کرکٹ کے شوقین صبح سات بجے سے نجی کوریئر سروس کی دکانوں کے باہر قطار میں کھڑے ہوگئے


ویب ڈیسک March 15, 2018
25 فیصد ٹکٹس آن لائن جبکہ 75 فی صد مقررہ شاخوں پر فروخت کیے جائیں گے۔ فوٹو:سوشل میڈیا

STOCKHOLM: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کی ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی ہے اور دکانوں پر شائقین کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ملک بھر میں پی ایس ایل تھری کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ کراچی میں بھی نجی کورئیر کمپنی کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کا اجراء شروع ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی شائقین کا بھی ٹکٹ کی دکانوں پر ہجوم بڑھ گیا ہے۔



منچلے نوجوان فائنل کا ٹکٹ خریدنے کوریئر سروس کی شاپس پر پہنچ گئے ہیں اور ٹکٹ ملنے کے انتظار میں بے قرار ہیں۔ کرکٹ کے شوقین صبح سات بجے سے دکانوں پر لائن لگا کر کھڑے ہوگئے ہیں۔ شائقین کرکٹ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آن لائن ٹکٹ نہیں ملا تو خود لینے یہاں چلے آئے، چاہے کتنا بھی وقت لگ جائے ٹکٹ لیئے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے۔



آن لائن ٹکٹ کی ویب سائٹ پر شائقین کے بے پناہ رش کی وجہ سے آن لائن ٹکٹ کی فروخت کھلتے ہی ویب سائٹ کچھ دیر کے لیے کریش (بند) ہوگئی۔ کمپنی کی 32 منتخب برانچوں پر ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ 25 فیصد ٹکٹس آن لائن جبکہ 75 فی صد مقررہ شاخوں پر فروخت کیے جائیں گے۔



شائقین کو ٹکٹ خریدنے کے لئے اپنا قومی شناختی کارڈ لانا ہوگا۔ ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار ،چار ہزار ،آٹھ ہزار اور بارہ ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل کے مجموعی طور پر26 ہزار پانچ سو ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں