خوش و خرم ممالک میں پاکستان بھارت سے بہت آگے اقوامِ متحدہ

عالمی درجہ بندی میں پاکستان 75 ویں اور بھارت 133 ویں نمبر پر ہے


ویب ڈیسک March 15, 2018
خوشی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان نے بھارت کو 58درجے پیچھے چھوڑ دیا ہے؛ فوٹوفائل

اقوام متحدہ کی جاری کردہ ''عالمی خوشی کی رپورٹ 2018'' کے مطابق پاکستان نے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں بھارت کو پیچھے چھوڑ کر 75 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

پاکستان 5 درجے ترقی کے ساتھ 75 ویں پوزیشن پر آگیا


اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی عالمی خوشی کی رپورٹ میں 156 ممالک کو شامل کیا گیا تھا جس میں پاکستان گزشتہ برس کی نسبت 5 درجے ترقی کے ساتھ 80 سے 75 ویں پوزیشن پر آگیا۔ اس فہرست میں بھوٹان 97 ویں، نیپال101، بنگلہ دیش 115، سری لنکا 116، ایران 106، بھارت 133اور افغانستان 145 ویں نمبر پر ہے۔

امریکی عوام امیر ہونے کے باوجود خوش رہنے میں کنجوس


سروے کے مطابق عالمی درجہ بندی میں فن لینڈ کو دنیا کا ''خوش ترین'' ملک قرار دیا گیا ہے جہاں لوگ سب سے زیادہ خوش رہتے ہیں، جب کہ امریکا کے لوگ امیر ہونے کے باوجود خوش رہنے میں کنجوسی دکھاتے ہیں۔ رپورٹ میں 156 ممالک کی فی کس آمدنی، صحت مند زندگی، سماجی آزادی، سماجی تعاون اور بدعنوانی میں کمی کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت یہ رپورٹ مرتب کی گئی۔

فن لینڈ کو دنیا کا ''خوش ترین'' ملک قرار


فن لینڈ میں صحت وصفائی، اچھی تعلیم، مفت طبی سہولیات کے ساتھ متعدد بنیادی ضروریات کی عوام تک آسان رسائی کے باعث اس ملک کو سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔

امریکا 18 ویں پوزیشن پرآگیا


گزشتہ برس 2017 میں سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں فن لینڈ پانچویں اور ناروے پہلے نمبر پر تھا جب کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا گزشتہ برس 14 ویں نمبر تھا تاہم اس سال 4 درجہ تنزلی کے بعد امریکا 18 ویں پوزیشن پرآگیا ہے جب کہ برطانیہ 19 ویں اور متحدہ عرب امارات عالمی درجہ بندی میں 20 ویں نمبر پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |