باکمال لوگ لاجواب سروس پی آئی اے کے 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت
پی آئی اے کو صرف 2017 میں 43 ارب 65 کروڑ روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، قومی اسمبلی میں تحریری جواب
لاہور:
قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر انچارج ہوا بازی کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ قومی فضائی کمپنی کے 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئیں، جن میں سے 391 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے، 251 ملازمین کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جب کہ 17 ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزیر انچارج ہوا بازی ڈویژن نے پی آئی اے کو خسارے کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کردیں، جس کے مطابق 2009 میں قومی ایئرلائن کو 13 ارب 31 کروڑ، 2010 میں 8 ارب 58 کروڑ روپے، 2011 میں 28 ارب 3 کروڑ، 2012 میں 29 ارب 76 کروڑ روپے، 2013 میں 42 ارب 98 کروڑ جب کہ 2017 میں قومی ایئرلائن کو 43 ارب 65 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔