صادق سنجرانی قائم مقام صدر نہیں بن سکتے سپریم کورٹ میں اہلیت چیلنج
صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ ذمہ داریاں اداکرتا ہے لیکن صادق سنجرانی اہلیت نہیں رکھتے، درخواست
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ان کی بطور چیئرمین سینیٹ اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں اداکرتا ہے جب کہ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے، صادق سنجرانی کی اس وقت عمرتقریباً 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کی کم سے کم عمر 45 سال ہے لہذا صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کاعہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے کہ صدرمملکت کی عدم موجودگی میں صدرمملکت کی ذمہ داریاں کون نبھائے گا، صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے اور آرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینیٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔