گوجرانوالہ پولیس وین پر فائرنگ اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق 3 زخمی

نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے وین میں سوار ایک ملزم شہاب ڈوگر بھی ہلاک ہوا


ویب ڈیسک April 05, 2013
نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے وین میں سوار ایک ملزم شہاب ڈوگر بھی ہلاک ہوا۔ فوٹو: فائل

ایمن آباد کے قریب پولیس وین پرنامعلوم کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

گوجرانوالہ کے علاقے میلووالہ میں پولیس اہلکارکے قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان شہاب ڈوگراوربشیر کو عدالت میں پیشی پر لے کر جایا جارہا تھا کہ نامعلوم کارسوارافراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل گلفام اورایک ملزم شہاب ڈوگرموقع پرہی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اورزخمیوں کوسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں