
بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ''ریس'' کے تیسرے سیکوئل کا مداحوں کو جہاں بے چینی سے انتظار تھا وہیں سلمان خان کی فلم میں انٹری نے مداحوں کو مزید انتظار کرنے پر مجبور کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ سلمان خان نے مداحوں کی بے چینی کو ختم کرنے کے لیے فلم کی پہلی جھلک جاری کردی۔
3 months to go ... #Race3 #Race3ThisEid @SKFilmsOfficial @tipsofficial @RameshTaurani @remodsouza @Asli_Jacqueline @thedeol @AnilKapoor @Saqibsaleem @ShahDaisy25 pic.twitter.com/2kB2FYwjbY
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) March 15, 2018
بالی ووڈ کے سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف کوریو گرافر ریمو ڈیسوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'ریس تھری ' کی پہلی جھلک جاری کردی، 13 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں فلم کا اینیمیٹڈ لوگو کے ساتھ سلمان خان کی آواز بھی شامل ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ' گیٹ ریڈی گو ' جب کہ سلطان نے یہ بھی لکھا کہ فلم کی ریلیز میں 3 ماہ رہ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم 'ریس ' سیریز کے تیسرے سیکوئل میں دبنگ خان کی انٹری نے مداحوں کی بے چینی بڑھا دی ہے جب کہ فلم میں ان کے مدمقابل جیکولین فرنینڈس اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ فلم عید الفطر کے موقع پرسینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔