اداكار اكشے اچھے اداكار ہونے كے ساتھ اچھے انسان بھی ہيں عمران خان

اکشے کمار ہر ايک سے خوش اخلاقی سے ملنے والے انسان ہيں جو زندگی كو بھرپور انجوائے كرتے ہيں، عمران خان

اکشے کمار ہر ايک سے خوش اخلاقی سے ملنے والے انسان ہيں جو زندگی كو بھرپور انجوائے كرتے ہيں، عمران خان فوٹو : فائل

عامر خان کے بھانجے اور اداکار عمران خان نے کہا ہے کہ اكشے كمار زندگی سے بھرپور انسان ہيں ۔

بالی وڈ اداكار عمران خان نے كہا ہے كہ اداكار اكشے كمار زندگی سے بھرپور انسان ہيں ، انہوں نے كہا كہ اداكار اكشے كے ساتھ كام كر كے بہت مزہ آ رہا ہے وہ ہر ايک سے خوش اخلاقی سے ملنے والے انسان ہيں جو زندگی كو بھرپور انجوائے كرتے ہيں ، ان ميں عاجزی كی خصوصيت پائی جاتی ہے۔


بالی ووڈ ہیرو کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر اكشے كمار فرش پر بھی بيٹھنے ميں شرم محسوس نہيں كرتے ، ان كی متاثر كن شخصيت ہےجبکہ اداكار اكشے اچھے اداكار ہونے كے ساتھ اچھے انسان بھی ہيں۔

واضح رہے کہ عمران خان آج کل فلم "ونس آيون اے ٹائم ان ممبئی اگين" ميں اسلم كا كردار نبھا رہے ہيں فلم میں ان کے ساتھ اكشے بھی اہم كردار ادا کر رہے ہیں۔
Load Next Story