خیبر ایجنسی سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ 14 شدت پسند ہلاک 4 اہلکار شہید
جھڑپ میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
PESHAWAR:
سرکاری ذرائع کے مطابق وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 14 شدت پسند مارے گئے جب کہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے 4اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 14 شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔