امریکا میں پیدل چلنے والوں کیلیے بنایا گیا پل گرنے سے ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

پل کا وزن 950 ٹن ہے جس کے گرنے کے باعث پانچ سے چھ گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

پل کا وزن 950 ٹن ہے جس کے گرنے کے باعث پانچ سے چھ گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، فوٹو: ٹوئٹر

ISLAMABAD:

امریکی ریاست فلوریڈا میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنایا گیا ایک پل گرنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں واقع فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنایا گیا ایک پل اچانک گرگیا جس کے نیچے آکر ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پل کا وزن 950 ٹن ہے جس کے گرنے کے باعث پانچ سے چھ گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
Load Next Story