انتخابات میں جنون اور مفادات كا مقابلہ ہوگا جس میں جیت جنون كی ہوگی عمران خان

پرانی سوچ كے لوگ لیپ ٹاپ دے كر خریدو فروخت كرنا چاہتے ہیں لیكن اب كوئی ان كی باتوں میں نہیں آئے گا، عمران خان


ویب ڈیسک April 05, 2013
انتخابات کے لئے 35 سے 40 فیصد ٹکٹیں نوجوانوں کودی جارہی ہیں اور ملک میں انہی سے تبدیلی آئے گی، عمران خان فوٹو : اے ایف پی

WASHINGTON: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں جنون اور مفادات كے مقابلے میں جنون كی جیت ہوگی۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے تبدیلی رضاکار کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک طرف باریاں لگانے والا ٹولہ اور دوسری جانب تبدیلی كے خواہش مند نوجوان ہیں جو جنون سے بھر پور ہیں اور انتخابات میں جنون اور مفادات كے مقابلے میں جنون كی جیت ہوگی کیونکہ پیسہ كبھی جنون كو خرید نہیں سكتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد جماعت ہوگی جس میں انتخابات کے لئے 35 سے 40 فیصد ٹکٹیں نوجوانوں کودی جارہی ہیں اور ملک میں انہی سے تبدیلی آئے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پرانی سوچ كے لوگ لیپ ٹاپ دے كر خریدو فروخت كرنا چاہتے ہیں لیكن اب كوئی ان كی باتوں میں نہیں آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے منتخب ہوکر انہیں کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ انہوں نے كہا كہ پاكستان اگر آج تباہی كے دہانے پركھڑا ہے تو اس كی وجہ یہ ہے كہ اشرافیہ ملک میں ٹیکس نہیں دیتی اور اگر کوئی ٹیکس ادا کرتا ہے تو اس میں تنخواہ دار اور متوسط طبقے کے افراد شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں