پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی سیاست کا مقصد عوام کو دھوکا دینا ہے نواز شریف

یہ لوگ ہر وقت امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں، سابق وزیراعظم


ویب ڈیسک March 16, 2018
یہ لگ ہر وقت ایمپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں، سابق وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد عوام کو دھوکا دینا ہے جب کہ یہ لوگ ہمیشہ سے چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواہشمند ہیں۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات ہمارے آئندہ الیکشن کے منشور کا حصہ ہوں گی، اصلاحات وقت اور قوم کی ضرورت ہیں۔ تحریک عدل کے لیے کسی انٹرنیشنل فرم کی خدمات نہیں لیں، ہمارے پاس اپنا مواد بہت ہے، ہم کوئی نیب تو نہیں ہیں جو عالمی فرم کی خدمات لیں جب کہ اصلاحات کا دروازہ ہر وقت کھلا رہنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام حالات میں بہت ساری چیزیں سامنے نہیں آتیں لیکن امتحان کے دور میں بہت ساری چیزیں واضح ہوجاتی ہیں، مجھے پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا کیا مقصد ہوسکتا ہے تاہم ہم شفاف انتخابات کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کی سیاست کا مقصد عوام کو دھوکا دینا ہے، یہ ہر وقت امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے اور چور دروازے سے آنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب نوبت یہ آگئی ہے کہ سو، دو سو لوگوں کے جلسے کررہے ہیں، اور کریں اتحاد اور بنوائیں سنجرانی کو چیئرمین۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ایک منتخب صوبائی حکومت کو ہٹادیا گیا، کون ہے یہ سنجرانی، ان کے پیچھے جو ہیں وہ سب کو پتہ ہے، 6 لوگوں کے گروپ نے انہیں نامزد کردیا اور وہ آتے ہی چیئرمین سینیٹ بن گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |