ملک بھرمیں نادرا شناختی کارڈ کے حامل افراد کی تعداد 115 ملین ہوگئی

پنجاب میں 6 کروڑ34 لاکھ 7 ہزار315 جبکہ سندھ کے 2 کروڑ 37 لاکھ 55 ہزار847 افراد کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے گئے


ویب ڈیسک March 16, 2018
ملک میں لاپتہ افراد کی تعداد ایک ہزار 640 ہے، وزارت داخلہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھرمیں 11 کروڑ41 لاکھ 92 ہزار450 پاکستانیوں کو نادرا کے کمپوٹرائزڈ کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکرجاوید مرتضیٰ عباسی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ 11 کروڑ 41 لاکھ 92 ہزار450 پاکستانیوں کو نادرا کے کمپوٹرائزڈ کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں، پنجاب میں 6 کروڑ34 لاکھ 7 ہزار315 ، سندھ کے 2 کروڑ 37 لاکھ 55 ہزار847، خیبرپختونخوا کے اب تک ایک کروڑ51 لاکھ 87 ہزار87، بلوچستان کے 43 لاکھ 35 ہزار501 افراد، اسلام آباد کے 13 لاکھ 34 ہزار372 افراد ، فاٹا کے 2 لاکھ 55 ہزار762، گلگت بلتستان کے 6 لاکھ 71 ہزار42 اورآزاد کشمیر کے 29 لاکھ 21 ہزار524 افراد کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔

مبینہ جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزارت داخلہ نے بتایا کہ جبری گمشدگیوں کے کمیشن آف انکوائری کی آخری ماہانہ رپورٹ 28 فروری کو موصول ہوئی ہے جس کے مطابق اس وقت ملک میں لاپتہ افراد کی تعداد ایک ہزار640 ہے، صوبہ سندھ سے لاپتہ افراد کی تعداد 142 ہے، جن میں سے اکثریت کا تعلق کراچی سے ہے، اکتوبر2014 سے جسٹس (ر) ڈاکٹرغوث کراچی میں لاپتہ افراد سے متعلق کیسزکی باقاعدہ سماعت کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔