
پاکستان سپر لیگ تھری کے سنسنی سے بھرپور مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گروپ راؤنڈ کے آخری میچ میں کراچی کنگز کی عمدہ بولنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 124 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 3 اوورز پہلے ہی حاصل کرلیا۔
دبئی میں پہلے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز 18 مارچ کو مدمقابل ہوں گے جس کے بعد سارے مقابلے لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔ پوائںٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے، کراچی کنگز دوسرے ،پشاور زلمی تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
SIX! 2.3 Zafar Gohar to Joe Denly
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/oP4tJ0o7mP#IUvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/iTp8BMOq1V
کراچی کنگز کی جانب سے خرم منظور اور جوئے ڈینلی نے اننگز کا آغاز کیا مگر خرم 15 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کے لیے اور ڈینلی کے ساتھ ملکر 36 رنز کا اضافہ کیا۔
ڈینلی بھی 36 رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کا شکار بنے جس کے بعد کپتان مورگن خود بیٹنگ کے لیے لیکن صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کولم انگرام اور بابر اعظم نے بالترتیب 31 اور 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
SIX! 1.5 Amad Butt to Khurram Manzoor
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/oP4tJ0o7mP#IUvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/VHvUGRtxPM
اس سے قبل ایونٹ کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد کی جانب سے جے پی ڈومینی اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عثمان شنواری نے دوسرے ہی اوور میں ڈومینی کو پویلین بھیج کر کراچی کو پہلی کامیابی دلوائی، وہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
محمد عرفان نے دوسرے اوپننگ بلے باز ہیلز کو بھی 11 رنز پر پویلین واپس بھیج کر کراچی کی میچ میں گرفت مضبوط کردی۔
OUT! 10.2 Shahid Afridi to Chadwick Walton
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/oP4tJ0o7mP#IUvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/s1ddlxaeQY
اوپنرز کے جلد پویلین لوٹ جانے کے بعد کپتان مصباح الحق خود بیٹنگ کے لیے اوپر آئے اور چیڈوک والٹن کے ساتھ ملکر 29 رنز کی شراکت قائم کی لیکن شاہد آفریدی نے دونوں کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج کر اسلام آباد کی پوزیشن مزید کمزور کردی، مصباح 19 اور والٹن 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
OUT! 8.6 Shahid Afridi to Misbah-ul-Haq
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/oP4tJ0o7mP#IUvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/FYBXNaGs3h
حسین طلعت بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف ایک رنز پر ہی محمد عرفان کا شکار بنے جس کے بعد شاداب خان بھی 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور فہیم اشرف کی اننگز بھی 4 رنز تک محدود رہی۔
OUT! 16.3 Usman Khan to Faheem Ashraf
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/oP4tJ0o7mP#IUvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/RtRaUtX4MG
ظفر گوہر 3 اور اسٹیون فن کوئی رنز نہ بناسکے جب کہ آصف علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 رنز کی اننگز کھیلی اور آخری وقت تک وکٹ پر موجود رہے۔
Usman Shinwari on 🔝 bags his 14th wicket of #HBLPSL 2018
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2018
IU 124 all out in 19 overs#KKvIU #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/sambgcOxJF
کراچی کی جانب سے عثمان شنواری نے 4، شاہد آفریدی اور محمد عرفان نے 2،2 جب کہ محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پلے آف کے تین مقابلوں میں سے پہلا یو اے ای جب کہ دوسرا اور تیسرا مقابلہ لاہور ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔
Karachi Kings thrashes Islamabad United to win this last match of #HBLPSL in Sharjah.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2018
This Sunday Kings and United will clash again in the first Play-Off.
For highlights visit: https://t.co/swS6t4F8V5#DilSeJaanLagaDe #KKvIU pic.twitter.com/T2GFXivlnE
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔