ایئرمارشل مجاہد انورخان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد

ائیرمارشل مجاہد انورخان موجودہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے


ویب ڈیسک March 16, 2018
مجاہد انورخان نے پاکستان ائیرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا،: فوٹو: فائل

ائیر مارشل مجاہد انورخان کوپاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیرمارشل مجاہد انورخان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کردیا گیا ہے۔ وہ موجودہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مجاہد انورخان نے پاکستان ائیرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا، مجاہد انور خان نے پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان سے اعزازی شمشیر، بہترین پائلٹ ٹرافی حاصل کی اوروہ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل کے حقدارقرارپائے۔ وہ چیف آف دی ائیراسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ اورڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنز) سمیت ڈائریکٹرجنرل سی فورآئی کے طورپربھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مجاہد انور خان کو ہلال امتیاز(ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ ء امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایئرمارشل سہیل امان کوپاک فضائیہ کا سربراہ 18 مارچ 2015 کو مقرر کیا گیا تھا اوراس طرح وہ 2 روزبعد 18 مارچ 2018 کو اپنے عہدے سے ریٹائرہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں