دلیر مہندی پر انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت 2 سال قید کی سزا

دلیر مہندی پر الزام تھا کہ انہوں نے کئی لوگوں کو بھاری رقم وصول کرکے غیر قانونی طور پر امریکا بھجوایا


ویب ڈیسک March 16, 2018
دلیر مہندی پر الزام تھا کہ انہوں نے کئی لوگوں کو بھاری رقم وصول کرکے غیر قانونی طور پر امریکا بھجوایا ؛ فوٹوفائل

بھارت کے معروف گلوکار دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ کی عدالت نے گلوکار دلیر مہندی اور ان کے بھائی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں دوسال قید کی سزاسنادی۔ جس کے بعد دلیر مہندی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف گلوکارہ نے کنسرٹ منسوخ کردیا

دلیر مہندی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر 1998 اور 1999 میں 10 لوگوں کے دو گروپس کو بھاری رقم کے عوض غیر قانونی طور پر امریکا بھجوانے کا الزام تھا، غیر قانونی طور پر امریکا بھجوائے گئے لوگوں میں 3 خواتین بھی شامل تھیں، ان تمام افراد کو امریکی شہر سان فرانسسکو اور نیوجرسی بھجوایا گیا تھا۔

2003 میں بخشش سنگھ نامی شخص نے دونوں بھائیوں کے خلاف دھوکا دہی کا الزام لگا کر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس کے علاوہ ان کے خلاف 35 مزید شکایات درج کرائی گئی تھیں جن میں ان پر دھوکادہی اور لوگوں کو غیر قانونی طور پر امریکا بھجوانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔