عرفان خان آنتوں کے کینسر میں مبتلا

عرفان خان کی مداحوں سے محبتیں اور نیک خواہشات بھیجتے رہنے کی درخواست

’’ زندگی پر ایسی کوئی پابندی نہیں کہ جو آپ چاہیں، وہی آپ کو ملے‘‘۔ عرفان خان کی ٹوئٹ فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے اپنی بیماری ظاہر کردی ان کا کہنا ہے کہ انہیں نیورو اینڈو کرائن ٹیومر نامی بیماری ہوئی ہے۔

گزشتہ ہفتے اداکار عرفان خان نے ٹوئٹر پر اپنی بیماری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔ عرفان خان کی ٹوئٹ کے بعد بالی ووڈ اسٹارز اور ان کے مداحوں کی جانب سے جلد صحت یابی کی دعاؤں کے ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ عرفان خان دماغ کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں اور علاج کے لئے بیرون ملک چلے گئے ہیں تاہم اب اداکار نے خود ہی اپنی بیماری سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے تمام افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: عرفان خان خطرناک بیماری میں مبتلا

عرفان خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی مصنف اور صحافی مارگریٹ مچل کا مشہور قول لکھا'' زندگی پر ایسی کوئی پابندی نہیں کہ جو آپ چاہیں، وہی آپ کو ملے''۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی بیماری کے متعلق بتایا کہ وہ نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ کافی مشکل بیماری ہے اور عام طور پر سننے میں نہیں آتی۔ '' نیورو'' کا مطلب صرف دماغی بیماری نہیں ہوتا تاہم میرے ارد گرد موجود محبتوں نے مجھے امید دی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ اسی طرح اپنی محبتیں اور نیک خواہشات ان کے لیے بھیجتے رہیں۔ ''



واضح رہے کہ نیورو اینڈو کرائن ٹیومر نامی بیماری کا براہ راست تعلق دماغ سے نہیں ہوتا بلکہ یہ آنتوں میں ہونے والی رسولیاں ہوتی ہیں جنہیں عموماً آنتوں کا کینسر کہاجاتا ہے۔
Load Next Story