ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ موخر

ٹکٹوں کے فروخت کے لیے نئی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا


Sports Reporter March 16, 2018
ٹکٹوں کے فروخت کے لیے نئی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔ فوٹو : فائل

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ موخر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد میں ہی شیڈول پی ایس ایل فائنل کے معاملات میں مسائل پیش آنے کا خدشہ دیکھتے ہوئے شیڈول میں تبدیلی کی ہے، قبل ازیں اعلان کیا گیا تھا کہ کیریبیئنز کے خلاف یکم، 2 اور 3 اپریل کو شیڈول تین میچز کے لیے ٹکٹ 20 مارچ سے دستیاب ہوں گے، ٹکٹوں کے فروخت کے لیے نئی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا تاہم 25 مارچ کو کراچی میں فائنل مکمل ہوتے ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کردی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دو پلے آف 20 اور 21مارچ کو لاہور میں جبکہ فائنل 25 مارچ کو کراچی میں شیڈول کیا گیا تھا، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تینوں میچز لاہور میں کروانے کا پلان تھا تاہم شہر قائد کے باسیوں کو خوش خبری سنائی گئی کہ کریبیئنز کی میزبانی کا اعزاز بھی انہیں ہی حاصل ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔