مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا
نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاج بھارتی فوج کی مظاہرین پر شیلنگ
PROVIDENCE, GUYANA:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعے میں دو کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے رات گئے مقبوضہ کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں ریاستی دہشتگردی کی کارروائی میں دو کشمیریوں کو شہید جب کہ چار گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ سری نگر کے علاقے بلہاما خیونموہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران 2 کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور آپریشن کے دوران چار گھروں کو بھی تباہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر، بارودی سرنگ دھماکے میں نوجوان شہید
جمعے کی صبح ملبے سے نوجوانوں کی لاشیں ملنے کے بعد اہلِ علاقہ نے احتجاج شروع کردیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔
دوسری جانب بھارتی فوج کے افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ مرنے والے کشمیری جنگجو تھے جو کہ مقابلے میں ہلاک ہوئے۔ واقعے کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ نے بنی ہال اور سری نگری کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی۔