فیفا فٹبال معاملات کا جائزہ لینے کیلیے مشن پاکستان بھیجے گا

مشن پاکستان میں فٹبال کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ بہتری کیلیے اقدامات کی سفارش پیش کرے گا


ویب ڈیسک March 16, 2018
فیفا کا مشن مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرے گا،فوٹو:فائل

پاکستان میں فٹبال کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے فیفا اپنا مشن پاکستان بھیجے گا۔
فیفا کے ترجمان نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ یہ بات حتمی ہے کہ فیفا کا مشن مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرے گا ، اس دوران مشن پاکستان میں فٹبال کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ بہتری کیلیے اقدامات کی سفارش پیش کرے گا۔
عدالت کی جانب سے پی ایف ایف کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات کے چوتھی بار انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسد منیر کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا تھا جس پر فیفا نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل صالح حیات کی صدارت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن بحال کرنے کا حکم

معطلی کے دوران کوئی ڈومیسٹک لیگ نہیں ہو سکی اور پاکستان رینکنگ میں 203 ویں نمبر پر چلا گیا۔ اب فیصل صالح حیات کی بحالی کے بعد فیڈریشن فعال ہو چکی ہے تاہم انتظامی سطح پر حالات اب بھی ابتری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی فٹبالرز متاثر ہو رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔