کامران اکمل پی ایس ایل میں 2 سنچریاں داغنے والے واحد بیٹسمین

کامران اکمل ٹورنامںٹ میں 347 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بھی بن گئے۔ 


ویب ڈیسک March 16, 2018
کامران اکمل ٹورنامںٹ میں 347 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بھی بن گئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

HYDERABAD: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی پہلی سنچری اسکور کرنے والے کامران اکمل ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے اہم میچ میں پشاور زلمی کے اوپننگ بلے باز کامران اکمل نے ناقابل شکست سنچری اسکور کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا بلکہ پلے آف مرحلے میں بھی پہنچایا جب کہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں پہلی سنچری داغنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا اور اس طرح وہ پی ایس ایل میں 2 سنچریاں داغنے والے واحد بیٹسمین بن گئے۔

کامران اکمل نے 61 گیندوں پر 7 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے ساتھ ہی وہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے جب کہ میچ میں شاندار کارکردگی پر نہ صرف کامران اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا بلکہ ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد انہیں حنیف محمد کیپ بھی پہنائی گئی۔



پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پی ایس ایل تھری میں اب تک 10 میچز میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کے ساتھ 347 رنز بناکرپہلے نمبر پر ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن 319 رنز کے ساتھ دوسرے، کراچی کنگز کے بابر اعظم 310 رنز کے ساتھ تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی 289 رنز کے ساتھ چوتھے اور لاہور قلندرز کے فخرزمان 277 رنز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں