سری لنکاسے مزید 80 اشیا رعایتی ڈیوٹی پر منگوانے کی اجازت

آزاد تجارتی معاہدے کے تحت سرامکس ٹائلز سمیت 12 اشیا کی درآمد پر رعایت ختم۔


Numainda Express April 06, 2013
آزاد تجارتی معاہدے کے تحت سرامکس ٹائلز سمیت 12 اشیا کی درآمد پر رعایت ختم۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت سری لنکا سے سرامکس ٹائلز، گاڑیوں کے لائٹنگ آلات سمیت 12 اشیا کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں دی جانے والی رعایت ختم کردی ہے جبکہ سری لنکاسے مزید 80 اشیا رعایتی ڈیوٹی پر درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن 276(I)/2013 کے مطابق ایف بی آر نے 6 جون 2005 کو جاری ایس آر او نمبر 570(I)/2005 میں ترامیم کر دی ہیں۔ ترمیمی ایس آر کے مطابق ایف بی آر نے سری لنکا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے تحت جن اشیا کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت دی گئی تھی ان میں سے سرامکس ٹائلز، گاڑیوں کے اشاروں ولائٹنگ کے دیگر آلات، گیس کٹس، لیمپ، کیوبز سمیت 12 اشیا پر ڈیوٹی میں دی جانے والی رعایت ختم کردی گئی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ناریل کے خام تیل کی درآمد کیلیے بھی ڈیوٹی میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے تاہم یکم جولائی 2013 سے اگر وزارت پیداوار منگوائے گی تو یہ چھوٹ 100 فیصد ہوگی۔



نوٹیفکیشن کے مطابق سری لنکا سے پان کے پتوں کی درآمد پر بھی کسٹمز ڈیوٹی میں دی جانے والی رعایت 20 فیصد سے بڑھا کر35ف یصد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آزاد تجارتی معاہدے کے تحت جن اشیا کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت یا چھوٹ کی اجازت نہیں ہے ان کی فہرست پر نظرثانی کرتے ہوئے اس میں کمی کردی ہے اور اب سری لنکا سے مزید 80 اشیا رعایتی ڈیوٹی پر درآمدکی جاسکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں