امریکا میں گزشتہ ماہ صرف 88 ہزار ملازمتیں فراہم

مزید افراد کے ترک تلاش ملازمت کی وجہ سے شرح بیروزگاری میں0.1 فیصد کمی۔

مزید افراد کے ترک تلاش ملازمت کی وجہ سے شرح بیروزگاری میں0.1 فیصد کمی۔ فوٹو : فائل

امریکی لیبر مارکیٹ کی مارچ میں کارکردگی مایوس کن رہی۔

اس دوران صرف 88 ہزار افراد کو ملازمتیں فراہم کی جاسکیں مگراس کے باوجود بیروزگاری کی شرح 0.1 فیصد کی کمی سے 7.6 فیصد ہوگئی کیونکہ مسلسل بیروزگاری سے مایوس کر مزید افراد نے ملازمت کی تلاش ترک کردی اور وہ ورک فورس کاحصہ نہیں رہے۔ واضح رہے کہ مارچ میں ملازمتوں کی تعدادجون 2012 کے بعدکم ترین ہے۔




جبکہ بیروزگاری کی شرح دسمبر 2008 کے بعد سے کم ترین سطح پر ہے۔ امریکی محکمہ محنت سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت امریکا میں 1کروڑ17لاکھ افراد بیروزگار ہیں، گزشتہ 12ماہ کے دوران ملازمتوں کی فراہمی اوسطاً1 لاکھ 48 ہزار ماہانہ رہی، مارچ میں نجی شعبے نے 95 ہزار ملازمتیں فراہم کیں جبکہ فروری میں یہ تعداد 2 لاکھ54 ہزار رہی تھی جبکہ وفاقی، ریاستی اور مقامی حکومتوں نے 7 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تاہم مزید افراد کی جانب سے ملازمتوں کی تلاش ترک کرنے کے باعث شراکتی شرح 0.2 فیصد کمی سے 63.3 فیصد ہوگئی جو 1979 کے بعد کم ترین ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }