ہائی ٹیک سفری بیگ
آپ دوران سفر اپنے اسمارٹ فون پر سہولت کے ساتھ انٹرنیٹ استعمال کرسکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہر چیز اسمارٹ ہوتی جارہی ہے۔
اسمارٹ کی اصطلاح جس شے کے لیے استعمال کی جائے تو سمجھ لیجیے کہ بہ ظاہر واحد دکھائی دینے والی وہ شے کثیرالمقاصد ہے اور اس میں جدید ٹیکنالوجیز کار فرما ہیں۔ اب اس سفری بیگ ہی کو لے لیجیے۔ دیکھنے میں یہ عام سا سفری بیگ ہے۔ لیکن اسے ساتھ لے کر سفر کرتے ہوئے آپ کو ٹیکنالوجی کے حوالے سے وہ تمام سہولتیں حاصل رہیں گی جن سے آپ گھر یا دفتر میں رہتے ہوئے مستفید ہوتے ہیں۔
اس بیگ کا نام iBackPack ہے۔ اسے ساتھ رکھتے ہوئے آپ کو وائی فائی کی کمی محسوس نہیں ہوگی۔ اس بیگ میں نصب کئی آلات میں سے ایک وائی فائی کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ چناں چہ آپ دوران سفر اپنے اسمارٹ فون پر سہولت کے ساتھ انٹرنیٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ اسمارٹ فون کو چارج کرنا بھی اب کوئی مسئلہ نہیں، کیوں کہ اس بیگ میں سولہ یو ایس بی پورٹ دی گئی ہیں جن سے آپ مختلف قسم کے برقیاتی آلات بہ شمول موبائل فون چارج کرسکتے ہیں۔ سفری بیگ میں متعدد خانے ہیں جن میں مختلف اشیاء اور سامان رکھا جاسکتا ہے۔